ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / قطر کی توانائی میں سرمایہ کاری کاہندوستان خواہاں:مودی, قطرحکومت کے ساتھ مودی نے سرمایہ کاری شعبے میں5معاہدوں پردستخط کئے

قطر کی توانائی میں سرمایہ کاری کاہندوستان خواہاں:مودی, قطرحکومت کے ساتھ مودی نے سرمایہ کاری شعبے میں5معاہدوں پردستخط کئے

Sat, 03 Dec 2016 20:31:30  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:3 دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان قطرکے ہائڈروکاربن منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا خواہش مند ہے۔مودی نے یہاں قطر کے وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی کے ساتھ بات چیت میں ہندوستان کی یہ خواہش ظاہر کی۔اس دوران دونوں رہنماؤں نے توانائی، تجارت اور سیکورٹی سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ہندوستان کے پہلے سفر پر آئے خلیفہ اور مودی نے دفاعی اور سیکورٹی بالخصوص سائبر سیکورٹی کے میدان میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے فنانسنگ پر قابو بنانے کے لئے مل کارروائی پراتفاق کیا۔بات چیت کے بعد دونوں فریقوں نے ویزا، سائبر سپیس اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں پانچ معاہدوں پر دستخط کئے۔
مودی نے کہا کہ قطر کے وزیر اعظم کے ہندوستانی سفر قطر کے ساتھ مضبوط ہوتے دو طرفہ تعلقات کی علامت ہے جسے ہندوستان ہمیشہ ہی قیمتی شریک مانتا رہا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس اسوروپ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مانا کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کی سطح ان کے دستیاب امکانات کے مطابق نہیں ہے۔مودی نے قطر کی سرمایہ کاری کے لئے ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے اور توانائی علاقوں میں دستیاب وسیع مواقع کا خاکہ پیش کیا۔توانائی تعاون پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھتے ہوئے تعلقات، مشترکہ تحقیق و ترقی اور مشترکہ کھدائی کی سمت میں مزیدترقی دین چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کمپنیاں قطر کے ہائڈروکاربن علاقے میں پیداوار اور مارکیٹنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہیں۔قطر کے ساحلی علاقے میں ہندوستان کے لئے اہم تجارتی شراکت دار ہی نہیں ہے بلکہ وہ اس کے لئے ایل این جی کا سب سے بڑا سپلائر بھی ہے۔ 2015-16میں کل ایل این جی درآمد میں اس کا حصہ 66فیصد رہا۔وہیں قطر کے وزیر اعظم نے ہندوستان کو اس کے یہاں بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری مواقع میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔قطر میں 2022میں فیفا ورلڈ کپ ہونا ہے اس لیے وہاں ان علاقوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے قطر میں بندرگاہ کے علاقے میں بھی ہندوستان کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا۔


Share: